نئی دہلی،30جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)انڈین سپر لیگ کے ابتدائی مرحلے کے چمپئن ایٹلٹکو دی کولکاتہ نے آئندہ سیشن کیلئے آج تین اور بین الاقوامی کھلااڑیو اسکاٹ لینڈ کے اسٹیفن پال پیئرسن اور سپین کے ڈینیل دانی ملو کاسترو اور پابلو جوسے گالاڈرے سے معاہدہ کیا۔اسٹیفن پال پیئرسن ’’پییرو ‘‘کے نام سے مشہور ہیں، وہ مڈفیلڈر ہیں جو مدرویل ایف سی کے لئے کھیلے۔ڈینیل دانی ملو کاسترو ایلباسیٹے بالومپی کلب میں گول کیپر جبکہ پابلو جوس گالاڈرے جریرا ڈریمز میترو گیلری، نگارخانہ ایف سی میں سیٹربیک کے طور پر کھیلتے ہیں۔اس سیشن کیلئے شاندار ہندوستانی کھلاڑیوں اور چار بین الاقوامی کھلاڑیوں کو برقرار رکھنے کے بعد کلب نے ٹیم کو مضبوطی دینے کے لئے ان تین بین الاقوامی فٹ بال کھلاڑیوں سے معاہدہ کیا ہے۔